
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا
وائرس کی صورتحا ل گھمبیر ہوتی جارہی ہے آج تک اس موذی وائرس سے دنیا بھر میں 17 ہزار سے زائد کیسز اور 300 سے زائد اموات ہو چکی ہیں،حکومت پاکستان کی طرف سے اس وائرس کی تشخیص کے لئے منگوائی گئی کٹس مل چکی ہیں اب تشخیص ہاکستان میں ہوسکے گی۔اس وقت تک اس موذی وائرس کا شکار کوئی کیس پاکستان میں سامنے نہیں آیا۔
اسلام آباد میں متعین چینی سفیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے سے منصوبہ بندی مکمل کرلی ائیرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کرنے اور ہسپتال میں خیال رکھنے کے حوالے سے ہمارے جو بھی ایس او پیز ہونگے ایشو کر دئیے جائےں گے، اس حوالے سے صوبوں سے مشاورت بھی ہوگئی ہے، وفاقی ٹیمیں صوبوں میں جائیں گی تاکہ ایک پیج پر ہوسکیں۔
پاکستان میں 7 مشتبہ لوگ جو اب تک زیر نگہداشت تھے ان کے سیمپل چیک کیے وہ سب نیگٹو ہیں۔چینی سفیر ژاوجین نے اس موقع پر بتایا کہ چین میں صورتحال کافی سنگین ہے، وہاں اس وائرس کے شکار361 افراد مر چکے ہیں۔ 21 جنوری سے چینی حکومت نے سخت اقدامات کرنا شروع کر ددئیے ہیں ،اس وبا ءکا آغاز سپرنگ فیسٹیول کے دوران ہوا، اس حوالے سے ہم ہر حکمت عملی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں کہ اس کا علاج نکالا جا سکے۔
اس وقت چین میں پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔جبکہ 8 شہروں میں پاکستانی سٹوڈینٹس موجود ہیں۔ 100 سے زائد ممالک کے شہری ابھی تک چین میں موجود ہیں ا ±ن کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے جس کا ہمیں اندازہ ہے۔چین میں تشخیص ہوئے پاکستانی شہریوں کا خیال اچھے سے رکھا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مفاد عامہ کے لیے اس بات پر اتفاق ہے کہ ان کو وہاں سے نکالنے سے بیماری پھیل سکتی ہے یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن فی الحال یہ ہی بہترین فیصلہ ہے مناسب وقت پر مناسب اقدامات ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہریوں کی بہت فکر ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کی ہدایات ہیں کہ بیماری کو پھیلاو ¿ سے روکنے کے لیے یہ اقدامات فوری ضروری ہیں۔














