قوم کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہو جائے،صدر عارف علوی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپیل کی ہے کہ قومکورونا وائرس کے

چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار ہو جائے۔ تمام اختلافات کو بھلا کر لوگوں کی مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کیا۔
صدر مملکت نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں باقی سب چیزیں ثانوی حیثیت کی حامل ہیں، اس کا مقابلہ ہر گھر اور ہر خاندان نے کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی حفاظت بھی یقینی بنائیں اور دوسروں کی بھی مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے تمام سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اختلافات کو بھلا دیں۔
انہوں نے علماءکرام اور میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو پھیلائیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے تمام وزرائے اعلیٰ سے ضروری انتظامات کو یقنی بنانے اور صاحب الرائے اور صاحب استطاعت لوگوں سے بھی مدد کا کہا ہے۔