عوام سے تین دن گھروں میں رہنے کی اپیل کرتا ہوں ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی ( ویب ڈیسک ) کورونا وائر س کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ  نےکراچی کو تین روز کیلئے

مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کہا گیا کہ لوکل ٹرانمیشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اصل پریشانی لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز کا بڑھا ہے ۔جب کہ آج1874مشتبہ افرادرپورٹ ہوئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ضروری ہوگیا ہے کہ عوام اگلے تین روز کے لیے گھروں میں رہیں ،عوام سے اپیل کرتا ہوں کی خدارا وہ اپنے گھروں میں رہیں ،خیال رہے کہ اس وقت سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 238ہو گئی ہے اور حکومت عوام کو وبا سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ،جبکہ اس سلسلے میں پاک فوج کی مدد بھی طلب کی گئی ہے ۔