عوام لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر مکمل عمل درآمد کریں:بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نوڈیرو ہاؤس میں کرونا سے بچا ؤکے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

انھوں نے ڈسٹرکٹ لاڑکانہ اور ڈسٹرکٹ قمبر شہداد کوٹ کی کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق کمیٹیوں کے ارکان نے بھی ملاقات کی۔
سہیل انور سیال نے انہیں ڈسٹرکٹ لاڑکانہ میں کرونا وائرس سے بچا ؤکے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ برہان چانڈیو نے ڈسٹرکٹ قمبرشہدادکوٹ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹونے کہا کہ اس بحران کے وقت پورے سندھ سمیت اپنے انتخابی حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔
لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ کے لوگوں کو اس کڑے وقت میں تنہا نہیں چھوڑوں گا۔عوام لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر مکمل عمل درآمد کریں۔ سماجی فاصلہ اختیار کرکے ہی ہم کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔پوری دنیا ایک سخت وقت سے گزررہی ہے، ہماری ترجیح زندگیوں کو بچانا ہے۔