کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 گھنٹے کا سخت لاک ڈاؤن ،کرفیو کاسماں

کراچی ( ویب ڈیسک )کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے سخت لاک ڈاؤن ،پولیس کی جانب سے صبح 11بجے ہی شہر بھرکے

تمام بازاروںاورگلی کوچوں میں کھلی دکانوں کو بند کرنے کے اعلانات کیے تھے ،جس کے بعد 11بجے ہی شہر میں کھلنے والی دکانیں بند ہونا شروع ہو گئی تھیں ۔
حکومت سند ھ نے آج جمعہ کو دن 12سے سہ پہر 3بجے تک سخت lلاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اوراس کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیا تھا ۔شہر میں لاک ڈاو¿ن کےباعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے ۔
شہرمیں صدر،کورنگی ،اورنگی ،لسبیلہ ،سرجانی ،ناظم آباد،حیدری ،بلدیہ سمیت شہر کے دیگر تمام علاقوں کی دکانیں بند ہیں جبکہ

حیدرآباد میں لاک ڈاؤن ہے اورتمام کاروبار زندگی معطل ہو چکا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ لاک ڈاؤن میں سختی سے کرفیو کا منظر پیش کررہا ہے ،حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کے اقدامات مختلف ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صورت حال سے غریب اورکم آمدنی والا طبقہ متاثر ہورہا ہے ۔