غیر معینہ مدت تک لاک ڈاﺅن کے متحمل نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبرایجنسی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس اپی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں، جب کہ غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاﺅن کے متحمل نہیں ہوسکتے، اس وبانے عالمی ماحول کویکسرتبدیل کردیاہے، افواج پاکستان ملک کے کو نے کونے میں موجودہیں،38دنوں میں قوم نے اس چیلنج کابخوبی مقابلہ کیاہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے مطابق عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وبا سے بچاﺅ کے لیے بھی فوج اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر قومی رابطہ کمیٹی کے تحت کام کررہا ہے اس کی سربراہی وفاقی وزیر اسد عمر کررہے ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں اس کے چیف کوآرڈی نیٹر ہوں گے۔جمعہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ساتھ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے متعلق میڈیا کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 26 فروری سے اب تک 38 دنوں میں ہم نے بحیثیت قوم اس وبا کا اچھے انداز میں مقابلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کاشکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس نازک وقت میں اتحاد کا پیغام دیا ہے اور عوامی آگاہی میں کردار ادا کیا۔ ہمیں رنگ و نسل ، مذہب اور ہر طرح کی تفریق سے بالاتر ہوکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے مطابق عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وبا سے بچاﺅ کے لیے بھی فوج اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر قومی رابطہ کمیٹی کے تحت کام کررہا ہے۔ اس کی سینٹر سربراہی وفاقی وزیر اسد عمر کررہے ہیں ا ور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں اس کے چیف کوآرڈی نیٹر ہوں گے۔ پورے ملک سے اطلاعات اس سینٹر کو فراہم کی جاتی ہے اور یہاں اس کا جائزہ لے کر تجاویز تیار کرکے قومی رابطہ کمیٹی کو فراہم کی جاتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ایک چھت کے تلے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبوں کو نمائندگی حاصل ہے۔ موجودہ صورت حال میں عوام کا ریاست کےساتھ تعاون سب سے اہم ہے۔ یہ ایسا خطرہ ہے جس کے سامنے کوئی خدمت اور قربانی حیثیت نہیں رکھتی۔میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ میڈیا کا بھرپور تعاون درکار ہے۔ اب تک میڈیا نے معروضی رپورٹنگ کی ہے اور عوام کو آگاہی فراہم کی ہے