بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں،آصف علی زرداری

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا

ہے 41 سال گذرنے کے باوجود شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 41 ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھٹو شہید کے اس فرمان کو مشعل راہ بنایا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے عوام کی حکمرانی کے اصول پر نہ کبھی سمجھوتہ کیا نہ ہی کرینگے۔ انہوں نے کہا شہید قائد عوام کے منشور پر عمل کرنے سے ملک کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر ترقی اور روشنی کی منزلیں طے کرینگے۔