
اسلام آبا(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلینا جارگیوانے کہاہے
کہ دنیاء کواس وقت تاریخ کے بدترین بحران کاسامناہے جس سے نکلنے کیلئے اتفاق رائے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ہفتہ کوایک ویڈیوکانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیاء کی معیشت اوراقتصادی سرگرمیاں یک دم رک گئی ہیں،دنیاء اب کسادبازاری کے دورمیں داخل ہوگئی ہے،یہ عالمی مالیاتی بحران سے بدترین صورتحال ہے،یہ ایک ایسابحران ہے جس سے نکلنے کیلئے ہمیں مل کرآگے بڑھناہوگا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح عالمی ادارہ صحت لوگوں کی صحت کے تحفظ کیلئے کام کررہاہے اسی طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ دنیاء کی معیشت کے تحفظ کیلئے کام کررہاہے،اس وقت یہ دونوں ادارے محاصرے کی کیفیت میں ہیں اوردونوں ادارے مل کراپنے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ زندگیوں اورروزگارکومحٖفوظ بنانا ہمارابنیادی ہدف ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بحران سے ابھرتی ہوئی معیشتیں بری طرح متاثرہوئی ہیں،یہ ایسے ممالک ہیں جن کے پاس شہریوں اورمعیشت کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے زیادہ وسائل نہیں ہے۔














