کوئی حکومت 22 کروڑ عوام کو گھروں میں بیٹھا کھانا نہیں کھلا سکتی، فردوس عاشق

لاہور (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئی

حکومت 22 کروڑ عوام کو گھروں میں بیٹھا کر انہیں کھانا نہیں کھلا سکتی۔ حکومت کا ہدف ملک کے غریب اور پسے ہوئے عوام ہیں۔
گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ ایمان کی طاقت اور جذبے کے ساتھ ہی کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر اور طبی عملہ فرنٹ لائن پر کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کر رہا ہے۔ جنہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اس وقت کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ بھوک سے بھی ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ قومو متحد ہوجائے اور ایک مٹھی لیکر کرونا وائرس کا مقابلہ کرے جبکہ پاکستان کے عوام کرونا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر استعمال کریں۔ مشیر اطلاعات نے کرونا وائرس میں اپٹما کے سابق چیئرمین اعجاز گوہر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ گوہر اعجاز نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے حوالے سے ہمارے لئے آسانیاں پیدا کردی ہیں۔
انہوں نے متاثرین کو کھانا گوہر اعجاز خود پیش کر رہے ہیں۔ وہ ایک رول ماڈل ہیں۔ ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ہمیں ان پر فخر ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے خلاف جنگ اجتماعی کوششوں سے جیتیں گے۔ ہمیں اس وقت معاشی سرگرمیوں کی ضرورت ہے۔