نیشنل کمانڈ کا افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

کرلیا گیا۔کورونا وائرس کے مریضوں سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے تناسب پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔مستقبل کا لائحہ عمل پیر، 13 اپریل کو این سی سی کی جانب سے منظوری کے لیے وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں کو کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی جائے گی اور انہیں 14روز تک قرنطینہ میں وقت لازمی گزارنا ہوگا۔ اجلاس میں افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی اور ایران سے بلوچستان کے 4 سرحدی اضلاع میں ضروری کھانے پینے کے سامان کی ترسیل وزارت صحت کی ہدایات اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی بنیاد پر کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔جو پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں انہیں ٹیسٹنگ اور ضروری قرنطینہ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔
ایران سے بلوچستان کے 4 اضلاع میں ضروری کھانے پینے کے سامان کی فراہمی طے شدہ طریقہ کار، وزارت صحت کی گائیڈ لائنز اور ایس او پیز کے مطابق ہوں گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ افغانستان میں کارگو کی ترسیل صرف کھانے پینے کی اشیا اور طبی سامان کے لیے ایس او پیز کے مطابق اور ہفتے میں صرف3 روز کے لیے کی جارہی ہے۔اسد عمر نے کہاکہ وزیراعظم کو 12اپریل کو مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے بریفنگ دیں گے،مستقبل کے لائحہ عمل کی 13اپریل کواعلیٰ سطحی اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔