
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد4601 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے
کورونا وائرس کے بارے میں تازہ ترین اعداد وشمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابقگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2279 کیسز اور سندھ میں 1128 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیبر پختونخوا سے 620، بلوچستان سے 219 جبکہ اسلام آباد سے 107 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 215 اور آزاد کشمیر 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر 54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی طور پر پھیلے ہیں، اب تک 727 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے جان بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 66 ہو گئی۔
سندھ 21، پنجاب 18، خیبر پختونخوا 22، جی بی 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔ ملک بھر میں اب تک 54 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2478 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔














