
کراچی (رپورٹ: دین محمد ،محمد عارف )سندھ میں ساڑھے 3گھنٹے کا مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ۔لاک ڈاؤن
کے باعث مساجد بند تھیں اورصرف مسجد کے عملے کو نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت تھی۔
لاک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں ہرطرح کا کاروبار بندرہا ،جبکہ پولیس اور رینجرز بھی سڑکوں پر موجوررہی،بعض شہری بھی موٹرسائیکلوں وگاڑیوں سڑکوں پر دکھائی دیئے ۔
حکومت سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ساڑھے تین گھنٹے کیلئے 12سے تین بجے تک کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،حیدرآباد ،سکھر سمیت سندھ کے دیگرشہروں میں بھی لاک ڈاؤن رہا۔
شہر میں جمہ کے لاک ڈاؤن کیلئے جمعرات کی رات ہی سے سختی تھی جس کے باعث مختلف علاقوں کی سڑکوں کو پولیس اور ٹریفک پو لیس نے بند کردیا تھا ۔
وفاقی حکومت نے 14اپریل کو اجلاس میں لاک ڈان میں کچھ نرمی کرنے کا عندیا دیا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کن کاروبار کو کھولنا ہے لیکن اس کیلئے بعض شرائط سے ساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے گی ۔














