شہباز شریف کیخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں: ترجمان نیب

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات

اور مبینہ منی لانڈنگ کی تحقیقات کرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ اپنانے پر حق بجانب ہو گا۔
ترجمان نیب نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے انہیں 17اپریل کو ذاتی حیثیت میں نیب انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے لئے ادارے کی پالیسی کے تحت انہیں باقاعدہ مفصل سوال نامہ بھی ارسال کیا تھا۔ نیب لاہور کو مذکورہ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ان سے مفصل و جامع جوابات درکار ہیں۔ ان کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں تاہم قومی ادارے کو ان کی جانب سے تحقیقات میں تاحال عدم تعاون کا سامنا ہے۔
نیب لاہور میں 17 اپریل کو پیش نہ ہونے اور کرونا وباء کا عذر پیش کرنے کی صورت میں نیب لاہور کی جانب سے انہیں دوبارہ 22 اپریل دن 12بجے نیب تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ تاہم قومی ادارے کو ان کی جانب سے تحقیقات میں تاحال عدم تعاون کا سامنا ہے۔