
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے توپوں کا رخ کورونا وبا سے لڑنے کے بجائے ایک
بار پھر اپوزیشن کی طرف موڑ دیا۔نیب کا شہبازشریف کے ساتھ رویہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے۔حکومت کی پالیسیاں خطرناک ہیں۔ملک کی معیشت تباہ ہو کر رہی گئی ہے۔حکومت کو عوام کا بالکل بھی خیال نہیں ہے اگر عوام کا خیال نہ کیا گیا تو انتہائی بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے معزز ججز صاحبان بھی اپنے فیصلے میں لکھ چکے ہیں شہباز شریف کیخلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے نیب کی کارروائی صرف اور بدنیتی پر مبنی ہے،لیڈر آف دی اپوزیشن لیڈر کو صرف اور صرف بے عزت کرانے کیلئے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جارہا ہے،
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب،وزیر اعظم اور ان کے معاون خصوصی جو چمچے بنے ہوئے ہیں کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ ان کے اثاثے کیا ہے؟ً شہباز شریف کو5اکتوبر2018 کو گرفتار کیا گیا اور132 دن نیب کی کسٹڈی میں رہے اس دوران کیا تفتیش کی گئی،پہلے56 کمپنیوں کا کیس بنایا گیا،کچھ نہ ملا تو آشیانہ کیس بنایا گیا اس میں بھی کچھ نہ ملا تو ایک گندے نالے کا کیس بنایا گیا اس میں بھی کچھ نہ ملا تو پھر آمدن سے زائد کا کیس بنا دیا گیا۔




































