ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن دائر کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سیلزٹیکس کی ادائیگی اورفیڈرل ایکسائزریٹرن دائر کرنے کی تاریخ میں مزید

توسیع کردی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مارچ 2020ء کیلئے سیلزٹیکس جمع کرنے کی آخری تاریخ 27 اپریل 2020ء اورفیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30 اپریل 2020ء تک کی توسیع کردی گئی ہے۔
ایف بی آر نے اس سے قبل سیلزٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 15 اپریل اورفیڈرل ایکسائزریٹرن دائرکرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل 2020ء تھی۔