
اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ،پشاور (ویب ڈیسک) گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 16افراد جان کی بازی ہار گئے،جس
کے بعد کورونا وائر س سے پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 192ہو گئی ہے۔
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متاثرہ وجاں بحق افراد کے اعداد وشمار جاری کردیئے۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطا بق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد9ہزار 616ہوگئی۔سندھ میں کیسز میں اب تک 61،پنجاب میں 45،کے پی کے میں 75افراد جان سے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار 195ہوگئی،سندھ میں دو ہزار 764ہو گئی،خیر بختونخوامیں کیسز کی تعدادایک ہزار 276ہوگئی۔اسلام آباد میں کسز کی تعداد185ہے۔بلوچستان میں کیسز کی تعداد465ہوگئی ہے،جبکہ گلگت بلستستان میں 281اور آزاد کشمیر میں کیس کی تعداد 50ہوگئی ہے۔




































