
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔وہ ڈاکٹروں کی
ہدایت کے مطابق قرنطینہ میں چلے گئے ۔
فیصل ایدھی گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد میں تھے اورانہوں نے اہم شخصیات ست بھی ملاقاتیں کی تھیں ۔فیصل ایدھی وزیر اعظم عمران خان سے پانچ روز قبل ملے تھے اورانہیں وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کیلئے چیک پیش کیا تھا ۔فیصل ایدھی ڈاکٹر وں کی ہدایت کے ٓمطابق قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔




































