
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی
منطق نرالی ہے۔ مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کیلئے بیتاب ہیں۔ شہباز شریف ایک طرف کورونا وائرس کے ڈر سے نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دینے کے لئے تیار نہیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت قول و فعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے۔ ایک طرف شہباز شریف کورونا کے ڈر سے نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں،سماجی فاصلوں پر اصرار ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ سینکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پر بضد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں دو مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی محتلف ہیں۔ان کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشاء کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ عوام کو بیوقوف نہ سمجھیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی منطق نرالی ہے، مساجد کھلنے پر اعتراض کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لئے بڑے بیتاب ہیں۔ اجلاس بلانا سپیکر کا استحقاق ہے۔حکومت کو اعتراض نہیں۔لیکن عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔














