
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا،وزیراعظم کا سمپل گزشتہ روز لیا گیا تھا۔ نوزیر اعظم پاکستان کا
کورونا وائرس کے لیے کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی، ان کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز شوکت خانم ہسپتا ل میں کیا گیاتھا۔واضح رہے کہ فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔چند دن قبل اسلام آباد میں فیصل ایدھی نے وزیر اعظم سے ان کے آفس میں ملاقات کی تھی اور کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دیا تھا۔




































