
لاہور(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے نیب کی جانب سے نواز شریف کے وارنٹ
گرفتاری کے اجرا ء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف عدالتی حکم کے تحت بیرون ملک علاج کیلئے گئے،نیب کا یہ اقدام قانون کی کھلی توہین اور عدالتی احکامات کے سراسر خلاف ہے۔کی ہے
۔انہوں نے اپنے بیان میں اس اقدام کو سراسر بدنیتی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عمران خان پوری قوم کو اپنے سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔ عوام کی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کے لئے یہ نیا ہتھکنڈہ اختیار کیا گیا۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان، نواز شریف اور مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی۔ نیب کا یہ اقدام قانون کی کھلی توہین اور عدالتی احکامات کے سراسر خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف 34 سال پرانے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدترین مثال ہے۔ نواز شریف پاکستان اور عوام کے محسن ہیں۔














