
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیارکان پر زوردیا ہے کہ وہ عوام کے
منتخب نمائندے ہونے کی حیثیت سے اس مشکل گھڑی میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں۔حکومت کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی لڑ رہی ہے۔
اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے تدارک کے لئے پوری قوم متحد اور یکجا ہوکر جنگ لڑ رہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں کورونا وئرس کے تدارک کے ساتھ ساتھ احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب طبقات کی مشکلات کے ازالہ کیلئے بھرپور اور مربوط اقدامات اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔اس وباء کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے تعاون سے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہیں۔
صدر مملکت نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب افراد کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی مراکز بند ہونے کے اثرات محنت کش اور کاروباری طبقات پر پڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دے کرمعمولات زندگی بحالی کی جانب گامزن ہوں گے۔




































