
کراچی (ویب ڈیسک)سائیں سرکارکا بڑافیصلہ،لاک ڈاؤن کی پابندیاں پورے رمضان جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
کردیاہے۔
کراچی سمیت صوبے میں عام کاروباری سرگرمیاں صبح 8 سے شام 5بجے تک جاری رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری شاپ رات 8 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔کھانے کی اشیاسموسے، پکوڑے اور فروٹ چاٹ ہوم ڈیلیوری کے ذریعے فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
سندھ میں شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک پابندیاں پورے رمضان برقرار ررہیں گی۔پابندی کا نوٹیفکیشن 23 اپریل کو جاری کیا گیا تھا جس کو توسیع دے دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری شاپس صبح 8سے رات8بجے تک کھلی رہیں گی۔اعلامیے کے مطابق تمام دکانداروں کو ڈلیوری کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کورونا کی وبا کے باعث نماز تروایح گھر پر ادا کی جائے۔














