
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال پر ارکان قومی اسمبلی کو اعتماد
میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے پیر کو اجلاس طلب کرلیا ہے،جس کی صدارت وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی کے حلقوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،جبکہ ارکان اسمبلی وزیراعظم کو حلقوں میں مسائل سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اجلاس میں اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات بھی دیں گے اور حکومتی اقدامات پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
یاد رہے ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک 400 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 17 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔




































