اچھے کاموں سے اللہ کو راضی کرنے کا موقع ملا،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کی برکات کے حوالہ سے احادیث مبارکہ کو ٹویٹر پر شیئرکیا ہے۔ اپنے ایک

ٹویٹ میں یہ حدیث شیئرکی جس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا "جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو رحمت کا دروازہ کھل جاتا ہے"رمضان کی ان گنت نعمتوں اور انعامات میں، آپ کے اچھے کاموں سے اللہ کو راضی کرنے کا ایک موقع موجود ہے۔ آئیے کوئی موقع ضائع نہ کریں اور اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
وزیراعظم نے ایک اور حدیث شیئرکی جس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا "جو رمضان میں حالت ایمان اور ثواب کی نیت سے روزہ رکھتاہے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔