
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کل ہفتے سے لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مشکل میں ہے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری طبقے، دیہاڑی دار مزدوروں، محنت کشوں، دکانداروں، رکشہ و ٹیکسی ڈرائیوروں سمیت نچلے و درمیانے طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام ایس او پیز کی سختی سے از خود پابندی کریں. پولیس کے ذریعے چھاپے مار کر یہ مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر صوبوں کے خدشات ہیں، ان کے بغیر فیصلے نہیں کرنا چاہتے، صوبوں سے مشاورت جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 26 فروری کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا، 13 مارچ کو جب ملک میں صرف 26 کیس تھے تو حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا اور تب سے آج تک حکومت نے مختلف قسم کے اجتماعات اور عوام کے اجتماع کی جگہوں کو بند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور بڑی جلدی ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہوتا ہے، اس لئے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کا ذریعہ سماجی فاصلہ ہی ہے۔ اس لئے پوری دنیا نے لاک ڈاؤن کا راستہ اختیار کیا۔ ہم نے بھی اپنے ملک میں ایسا ہی کیا لیکن ہمارے حالات چین، امریکہ اور ترقی یافتہ ممالک سے مختلف ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خدشہ تھا کہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار، چھابڑی والا، مزدور پیشہ اور محنت کش طبقہ جو 75 سے 80 فیصد تک رجسٹرڈ بھی نہیں، شدید متاثر ہوگا، حکومت کو فکر تھی کہ ان کا کیا بنے گا اور وہ کیسے اپنا گزاراکریں گے۔
۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دیا ہے، جتنی تیزی سے ہم نے یہ کام کیا، دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں نہیں ہو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے حکومت کے لئے بھی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ ٹیکس میں 35 فیصد کمی آئی، برآمدات بھی کم ہو گئیں جبکہ حکومت کے پاس پیسے کی پہلے ہی کمی ہے
۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان سمیت دنیا کے لئے بھی مشکل وقت ہے، ہمیں رمضان المبارک میں دو نفل ادا کر کے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان کے حالات بہتر ہیں تاہم مستقبل میں حالات برے بھی ہو سکتے ہیں۔ حالات جو بھی ہوں گے ہم مل کر مقابلہ کریں گے۔














