چھوٹے کاروبار کا فروغ حکومت کی ولین ترجیح ہے،مشیر خزانہ حفیظ شیخ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے

کاروبارکو تحفظ اورفروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
یہ بات انہوں نے اسٹیٹ بینک وسیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے تعاون سے سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سمیت عالمی، برطانیہ کا ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ڈی ایف آئی ڈی، سرمایہ کاری بورڈ، کارانداز اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکو تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت اپنی صلاحیت کے مقابلے میں صرف10 فیصد پیداوار دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مالیاتی سہولیات کی نامناسب رسائی کی وجہ سے چھوٹے کاروبار کی پیداوار کم ہے۔ سکیور رجسٹری سے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مالیاتی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی گے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ رجسٹری کی بدولت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے کاروبار کو فروغ ملے گا۔