سرکاری اداروں کی اصلاحات کا عمل تیز کیا جانا چاہئے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کیلئے روزگار کے وسیع تر مواقع پیدا کرنے کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے

کاروبار اور زرعی شعبے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔سرکاری اداروں کی اصلاحات کا عمل تیز کیا جانا چاہئے۔سبسڈیز کی فراہمی کے عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزارت خزانہ کی طرف سے رواں مالی سال کے گزشتہ 9 ماہ کے دوران مختلف میکرو اقتصادی اشاریوں کی کارکردگی اور مجموعی معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں معاشی صورتحال اور معیشت کے مستقبل کے منظر نامے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ دور کے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مسائل کے مکمل حل کی ضرورت ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں، آئندہ سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے ترجیحات اور اہداف واضح ہونے چاہئیں اور منصوبے محض شروع کرنے کی بجائے ان کی تکمیل پر توجہ دی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کی ترجیحات اور اہداف واضح کئے جانے چاہئیں اور محض منصوبے شروع کرنے کی بجائے ان کی تکمیل پر توجہ دی جانی چاہئے۔
وزیراعظم عمران خان نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لئے سرکاری اور نجی شراکت کے ماڈل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔