بلوچستان میں سیکورٹی فورسزپر دہشتگردوں کا حملہ، افسر سمیت 6فوجی جوان شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) پاک ایران سرحد کے قریب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسزپر دہشتگردوں کے بارو دی سرنگ کے

حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6فوجی جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنر ل میجر جنر ل بابر افتخار کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پاک ایران سرحد سے 14کلومیٹر ر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں مکرا ن کے خطرناک اور پہاڑی علاقہ میں معمول کی پٹرولنگ کی جبکہ وہاں سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے، جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کیلانس نائیک خضر حیات، مردان کے سپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔