ملک بھر میں ڈیڑھ ماہ بعد کاروبار شروع، کراچی میں بدستور بند

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث 45روز سے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ہفتے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں کاروبار شروع ہوگیا

اور دکانیں کھل گئیں تاہم کراچی میں کاروبار بدستور بند ہے۔
زیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں کاروبار زندگی بحال ہونا شروع ہوگیا تاہم پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دن کے آغاز پر بازار اور دکانیں کھل گئیں تاہم بڑے شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹیں اور پلازہ بند رہے۔ تمام کاروبار فجر سے شام 5 بجے تک کھولے جائیں گے۔ اسپتالوں میں او پی ڈیز، نادرا دفاتر سمیت ضروری خدمات کے ادارے بھی کھلے رہے اور شاہراہوں پر ٹریفک میں بھی اضافہ ہوگیا۔
انتظامیہ دکانوں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے جبکہ کاروباری مراکز میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں شہریوں کا ملا جلا ردعمل ہے۔ اہم شاہراہوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان تعینات ہیں جبکہ گشت بھی جاری ہے۔
مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے تاجروں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا، کاروباری مراکز اور دکانوں پر حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔