
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے میں 3دن مکمل لاک ڈاؤن اور 4دن تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن
چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3دن، جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ 4دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر ساتوں دن بند رہیں گے۔




































