وفاقی وزیر نجکاری کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن پرفارمنس ریویو کمیٹی کا منعقد ہوا۔ اجلاس میں

وفاقی سیکرٹری اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
منگل کو یہاں منعقدہ اجلاس میں رواں اور آئندہ مالی سال میں نجکاری کے حوالہ سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ کورونا کے باعث موجودہ مالی سال کے اہداف کسی حد تک متاثر ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے شرکاء کو ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متعلقہ ٹرانزیکشنز پر کام جاری رکھا جائے۔ اجلاس میں بہادر شاہ، بلوکی پاور پلانٹس، ایس ایم ای بینک، سروسز ہوٹل، کنونشن سنٹر کی نجکاری اور دیگر امور کے متعلق نئے اہداف پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی اور وزارت کے حکام نے کہا کہ نجکاری سے متعلق موجودہ صورتحال پر مسودہ وزیراعظم آفس بھی بھیجا گیا ہے۔