
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہبازشریف نے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور سفیر پال جونز کو جوابی خط
ارسال کر دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے کی مبارکباد پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
امریکی سفیر کو خط رمضان المبارک صبر، خیرسگالی اور سخاوت کے اوصاف کو فروغ دیتا ہے۔ پاکستان اور امریکاکے درمیان دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے میں آپ کی قابل قدر اور مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔کورونا کے خلاف ہماری مشترکہ جنگ میں امریکی تعاون قا بل تحسین ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ وباء کے پیش نظر صحت کے بحران کے علاوہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے طویل المدتی معاشی تعاون کے خواہاں ہیں۔یہ نہایت ضروری ہے کہ دونوں ممالک بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کرتے رہیں۔کورونا وباء سے نمٹنے میں بھرپور امریکی مدد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فعال اور متحرک دوطرفہ تعلقات استوار ہیں جن کا ثبوت حالیہ بحران میں تعاون ہے۔کورونا وباء سے امریکہ میں 80 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پرنہایت افسوس ہے۔














