
اسلام آباد(ویب ڈیسک،فوٹو فائل ) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق مشیر اطلاعات و معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پر یہ
الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے لابنگ کے ذریعے وزارت حاصل کی تھی اور وہ اس وزارت کی اہل نہیں تھیں۔
ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ اس وزارت کوسنبھالنا آسان نہیں کیونکہ یہ اب ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ان کو بہت پہلے ہٹا دینا چاہیے تھا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت توحاصل کرلی تھی پروہ اسے چلا نہیں سکیں جس کا پی ٹی آئی سمیت وزیراعظم آفس کو بہت نقصان ہوا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں عاصم سلیم باجوہ کی شمولیت سے وزیراطلاعات شبلی فرازکو بڑی مدد ملے گی کیونکہ عاصم سلیم باجوہ کومیڈیا کے حوالے سے سارے کام آتے ہیں۔














