
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائر کی وار جاری ہیں ۔ملک بھر میں کیسز کی تعداد 35ہزار 786
ہوگئی ہے ،جبکہ اموات بڑھ کر 770تک جا پہنچی ہیں ۔سندھ بھر میں مریضوں کی تعداد 13ہزار341 ہوگئی ہے ،جبکہ 234مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
پنجاب میں مریضوں کی تعداد 13ہزار 561ہے جبکہ اب تک اموات کی تعداد 223 ہوگئی ہے ۔اسی طرح کے پی کے میں مریضوں کی تعداد پانچ ہزار 252ہو گئی جبکہ اموات کی تعداد 275 تک پہنچ گئی ہے ۔بلوچستان میں دو ہزار 239 کیسز ہیں جبکہ وہاں اموات 27 ہیں ۔گلگت بلتستان میں 481مریض ہیں ،5جاں بحق ہو چکے ہیں ۔آزاکشمیر میں 91مریضہیں جبکہ ایک جان کی بازی ہار چکا ہے ،اسلام آباد میں کورونا کے 821مریض ہیںجبکہ وہاں6افراد کی اموات ہوئی ہے ۔




































