
لاہور(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 31جولائی سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،،چھوٹی عید کے بعد پی پی اور ن لیگ سے گر
فتاریاں ہونگی، میں نیب کے قانون میں کسی ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا، نیب کے قانون میں ترمیم کرنے سے پیغام جائے گا کہ ہم خوف زدہ ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے باوجود ٹرینیں چل رہی ہیں، پاکستان ریلوے وفاق کا ادارہ ہے جوکسی صوبے کے ماتحت نہیں صرف وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ماتحت ہے۔وزیر اعظم کی اجازت ملنے کے 24 گھنٹوں میں ٹرینیں چلادیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ صوبے بسوں اور جہازوں کو چلنے کی اجازت دے رہے ہیں لیکن ریل واحد سواری ہے جو دُنیا بھر میں کرونا میں بھی چل رہی ہے جس میں خلاف ورزی کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن پاکستان میں یہ معاملہ اُلٹ ہے کہ یہاں ٹرین کو ابھی تک چلنے کی اجازت نہیں ملی۔
پیر تک اگر ٹرینیں چلانے کی اجازت نہ ملی تو پھر عید سے پہلے نہیں چلا سکتے کیونکہ عوام کی بھیڑ کو قابو میں نہیں کرسکیں گے۔ اب تک 24 کروڑ روپے کے آن لائن ٹکٹ خریدے جا چکے ہیں، ٹرینیں نہ چلیں تو عید کے 15 روز بعد ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیں گے۔














