کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز وہیلتھ کئیر اسٹاف کی خدمات کو خراج تحسین

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے

ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، ماضی میں صحت کے شعبہ کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔
یہ بات انصاف ڈاکٹرز فورم (آئی ڈی ایف) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر مدیر خان، ڈاکٹر سعید مصطفیٰ، ڈاکٹر جواد واصف، ڈاکٹر عاصم رضوی، ڈاکٹر سجاد، ڈاکٹر محسن رانجھا و دیگر شامل تھے۔
ملاقات میں ملک میں کورونا کی صورتحال، روک تھام کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی اور اس حوالے سے خصوصاً ملکی ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر سٹاف کے کردار پر بات چیت کی گء،اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں موجودہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ڈی ایف کی جانب سے صحت کے شعبے میں موجودہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر سٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں اور پوری قوم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔