
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ویر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کو قومی سطح پر بھر پور خدمات کا موقع دیں گے، ان سے کورونا وباء کے
ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے خدمات لی جائیں گی۔پٹرولیم سیکٹر میں بہتری اور عوام کوریلیف دینے کیلئے ریفارمز کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ندیم بابر نے الگ الگ ملاقات کی۔عثمان ڈار نے وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام اور ٹائیگر فورس سے متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
عثمان ڈار نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا،1 لاکھ 65 ہزار رضا کاروں نے دی گئی ذمہ داریوں کو سر انجام دیا،پنجاب سے 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد نوجوانوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا، خیبرپختون خواہ سے 23 ہزار سے زائد نوجوانوں نے حکومت کی معاونت کی،زیادہ تر نوجوانوں کی تعداد پڑھے لکھے افراد پر مشتمل ہے،وزیراعظم نے جلد رضا کار فورس کے نوجوانوں سے اہم خطاب کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کی جائیں۔
ٹائیگر فورس سے کورونا وباءساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے خدمات لی جائیں گی،قومی رضا کاروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال اور کلین اینڈ گرین مہم کیلئے بھی ٹاسک سونپا جائے گا،نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے،نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے۔





































