
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد
1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 78290پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعدا47 ہزار 667 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 548 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 727 ہسپتالوں میں 4736 مریض زیر علاج ہیں۔ 824 کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 540 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 482 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 30 ، گلگت بلتستان میں 11 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ منگل کوملک بھر سے کورونا کے مزید 3902 کیسز اور 78 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب سے 1610 کیسز 43 ہلاکتیں، سندھ 1439 کیسز 23 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 412 کیسز اور 8 ہلاکتیں، بلوچستان 121 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 304 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
منگل کو پنجاب سے کورونا کے مزید 1610 کیسز اور 43 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 27850 اور ہلاکتیں 540 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7116ہے۔سندھ سے منگل کو کورونا کے مزید 1439 کیسز اور 23 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کی۔وزیراعلی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31086 ہوگئی ہے جب کہ اموات 526 تک جا پہنچی ہیں۔





































