
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا مریضوں کے لیے ڈیکسا
میتھاسون کو خوش آئند کہا ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں میں ڈیکسا میتھاسون سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، یہ کرونا کے خلاف پہلا علاج ہے جس نے کرونا مریضوں میں اموات کی شرح کو کم کیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس دوا کے استعمال سے کرونا سے اموات میں کمی ہوگی، تاہم پاکستان میں ایکسپریٹ کمیٹی اس دوا کے استعمال پر غور کرے گی، یہ پرانی اور سستی دوا ہے، جس کے پاکستان میں متعدد پروڈیوسرز ہیں۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ دوا صرف تشویش ناک اور وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کے لیے ہے۔ عوام اس دوا کے خود استعمال سے گریز کریں، اس کے سائیڈ افیکٹس ہیں۔ ظفر مرزا نے تاکید کی کہ کرونا کے وہ مریض جو وائرس سے معمولی متاثر ہیں، وہ اس کا استعمال بالکل نہ کریں۔














