ملک میں کورونا کے پھیلا وکی کیفیت پر تحقیق کیلئے ڈبلیو ایچ او سے معاہدہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے درمیان 'یونٹی اسٹیڈی' سے متعلق مفاہمت کی یاداشت

پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستان میں قومی سطح پر تحقیق کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاو کی کیفیت کا ادرک کیا جائے گا، تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کو عالمی ادارہ صحت کی یونٹی سٹڈی میں شامل کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں،
معاون خصوصی نے کہاکہ یونٹی سٹڈی کے نتائج پر ہی آئندہ کا پلان اور پالیسیاں اپنائی جائیں گی، جولائی کے آخر تک پاکستان میں کورونا کے حوالے سے یونٹی سٹڈی کے نتائج حاصل ہوں گے۔ مشیر صحت نے کہاکہ نیشنل کمان اینڈ آپریشن سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر مقامی اعدادوشمار دیکھ کر پلاننگ کرتے ہیں اور اپنی حکمت عملی واضح کرتے ہیں اب ہم قومی سطح کی ایک تحقیق شروع کررہے ہیں جو کورونا وائرس کی بیماری کے پھیلاؤ کے بارے میں ہمیں ضروری معلومات دے گی کہ پاکستان کے مختلف علاقوں کے لوگوں میں کس طرح بیماری پھیل رہی ہے اور کتنی پھیل چکی ہے۔
نیشنل پریولنس اسٹڈی آن کورونا وائرس کا آج ہم آغاز کررہے ہیں یہ قومی سطح کی اسٹڈی ہوگی اس سے جو نتائج نکلیں گے ان کی بنیاد پر کہہ سکیں گے کہ یہ قومی اعدادوشمار ہیں۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد اور آغا خان یونیورسٹی نے مل کر ایک پروپوزل بنائی تھی جو عالمی ادارہ صحت کو دی تھی عالمی ادارہ صحت اس وقت پوری دنیا میں 25 ممالک کا انتخاب کیا جو اپنے اپنے ملکوں میں قومی سطح پر اس طرح کی اسٹڈی کریں گے۔ پاکستان ان 25ممالک میں 26 واں ملک شامل ہوا ہے۔۔بعدازاں مفاہمت کی یاداشت پر ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا اور ہیلتھ سروس اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسد حفیظ نے دستخط کیے۔