
لاہور(ویب ڈیسک)نواز لیگکی ترجمان مریم اورنگزیب نے بی این پی کی حکومت سے علیحدگی کو وزیراعظم عمران خان پر
عدم اعتماد قرار دے دیا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بی این پی مینگل نے وزیراعظم عمران صاحب پر اظہار عدم اعتماد کردیا ہے۔ اتحادی جماعتیں عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکی ہیں۔
پی ٹی آئی کے اپنے ارکان عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکے ہیں۔ غریب عوام عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکے ہیں۔ صوبہ نہ بنانے پر جنوبی پنجاب کے عوام عمران صاحب کی حکومت پر اظہار عدم اعتماد کرچکے ہیں۔





































