
کراچی (ویب ڈیسک)معروف عالم دین،مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعیم65برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔وہ دل کے عارضے میں
مبتلا تھے۔انہیں دل کی تکلیف کے باعث مقامی اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
جامعہ بنوریہ نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔جبکہ نماز جنازہ کا اعلان اہل خانہ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔مفتی نعیم معروف عالم دین اورجامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔آپ نے اقامت دین کیلئے بھرپور جدو جہد کی،جبکہ ملک کے سیاسی ،سماجی و علمی حلقوں میں بھی آپ نمایاں اہمیت کے حامل تھے۔ان کے انتقال کی اطلاع سے ملک بھر کے دینی حلقوں میں سوگ کی کیفیت طار ی ہو گئی ہے۔














