عمران صاحب عدالت سے بھاگ جانا آپ کی شناخت ہے‘مریم اورنگزیب

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے

شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے میں ایک بار پھر التوا مانگنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو کورونا سے فرق نہیں پڑتا لیکن جب عمران صاحب کے عدالتوں میں پیش ہونے کی باری ہو توکورونا کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔
عمران صاحب عدالت سے بھاگ جانا آپ کا وطیرہ اور شناخت بن چکی ہے ،جتنی جرات سے شہبازشریف پر الزام لگایا تھا، اب اس کا ثبوت بھی اسی جرات سے دیں۔61 سماعتوں میں 34 مرتبہ التوا کے پیچھے آپ کا جھوٹ چھپ نہیں سکتا۔ہتک عزت کے مقدمے سے لے کر فارن فنڈنگ کیس تک ہر مقدمے میں آپ مفرور ہیں۔