
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 86ہزار598 جبکہ اموات تین
ہزار 716ہوگئی ہیں ۔این سی او سی کےے مطابق 30 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے، ابھی تک ملک بھر میںکورونا وائرس سے متاثر 71 ہزار 458 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ پورے ملک میں اس وقت وینٹی لیٹرز پر 561 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کل ایکٹو کیسسز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 40 ہے جن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 471 مریضوں کا اضافہ ہوا۔
پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 598 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 845,بلوچستان میں 9 ہزار 475,گلگت بلتستان میں 1 ہزار 288،اسلام آباد میں 10 ہزار 912، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 997، پنجاب میں 66 ہزار 943 اور سندھ میں 69 ہزار 628 کورونا وائرس کے مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 3 ہزار 590 ہیں جن میں سے سندھ میں1 ہزار 89، پنجاب میں 1 ہزار 435، خیبر پختونخوا میں 821، اسلام آباد میں 101،بلوچستان میں 102، گلگت بلتستان میں 22،اور آزاد کشمیر میں 20 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں 11 لاکھ 2 ہزار 162 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص کیے گئے 810 ہسپتالوں میں 6 ہزار 230 مریض زیر علاج ہیں۔














