پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرا یا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرا یا ہے۔ڈرون بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میں جاسوسی کیلئے

بھیجا گیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کو لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں مار گرایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 850میٹر تک گھس آیا تھا کہ مار گرایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بھارت کا نواں جاسوس ڈرون ہے جسے مار کرایا گیا۔