
کراچی ( ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ ،پو لیس اہلکار اور 2 شہری شہید ،جبکہ 4دہشت
گر مارے گئے ۔دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا اور پاکستان اسٹاک میں داخل ہو گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا اورفائرنگ کی پھر عمارت میں داخل ہوئے ۔سیکیورٹی فورسز نے عمارت اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا اور آئی آئی چندریگر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد جدید اسلحہ لیکر گاڑی میں آئے تھے ،تاہم گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور آپریشن مکمل کرکے علاقے کو کلیئر کروایا جا رہا ہے ۔




































