جج کے فیصلے نے نو ازشریف وانصاف کے دامن پر لگا اداغ دھو دیا، مریم نواز

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نو ازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ جج ارشد ملک کو برطرف کرنے کے فیصلے نے نہ صرف نو

ازشریف بلکہ عدل وانصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا دغ دھو دیا،انصاف کبھی ادھورا نہیں ہوتا داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑپھینکا جائے۔ نواز شریف کا صبر جیت گیا۔
نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک کو برطرف کیے جا نے کے بعداپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا کہ یہ فیصلہ بے شک سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیں عدل و انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھو یا ہے اللہ کا بے انتہا شکر جس کے ہا ں نا دیر ہے نا اندھیر ہے اب عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑ کر باہر پھینکا جائے۔
انہو ں نے کہا کہ 3بار کے وزیراعظم رہنے والے مقبول ترین سیاستدان کی بے گنا ہی کا فیصلہ آگیا ہے 7ججز صاحبان نے جج کی برطرفی کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ نو از شریف کو کس طرح سزائیں دی گئیں انصاف کبھی ادھو را نہیں ہو تا جس طرح جج کو برطرف کیا گیا ہے اسی طرح اس کے بدعنوان فیصلو ں کو بھی کالعدام قرار دیا جا ئے آئین و قانون کا درس دینا بہت آسان ہے یہ ملک کے منتخب وزیراعظم ہے جو اپنا آپ اور اپنا خاندان بکھرتا دیکھتے ہیں مگر اللہ پاک بے گنا ہ اور بہادر لو گوں کو تنہا نہیں چھو ڑتا۔