ایف آئی اے نے بانی ایم کیو الطاف حسین کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) ایف آئی اے کا بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ بانی متحدہ کی پاکستان اور

بیرون ملک جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے رجوع کرلیا۔
ایف آئی اے پراسیکوٹر خواجہ امتیاز احمد نے درخواست دائر کردی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کامران کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کی کا حکم دے بانی متحدہ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کو عدالت عمران فاروق قتل کیس میں اشتہاری قرار دے چکی ہے چاروں ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہوئے چاروں ملزمان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کی جائیں۔