
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد بہتر
ہونے سے کورونا کا صورتحال بہتر ہوئی ہے جس سے ملک بھر میں آج اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اور آکسیجن کی ضرورت والے افراد کی تعداد جون کے وسط سے کم ہے تاہم کراچی سمیت سندھ میں کورونا کی صورتحال بہتر نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ہرہفتے جائزہ لیا جاتا ہے، جون کے وسط میں 20 شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن جون کے وسط کی نسبت اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہے۔




































