
کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے صرف سندھ کے نہیں بلکہ
پاکستان کے دشمن ہیں، دو تین دن سے عجیب عجیب باتیں کی جا رہی ہیں، کچھ دوست کبھی آئین کو توڑنے کی بات کرتے ہیں تو کبھی سندھ میں گورنر راج کی باتیں ہوتی ہیں، آئین میں دیے گئے اختیارات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے، کسی کے دماغ میں یہ فتور ہے تو نکال دے، ایسی باتوں سے سندھ کے لوگوں کو دکھ پہنچتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دو تین دن سے عجیب عجیب باتیں کی جا رہی ہیں، کچھ دوست کبھی آئین کو توڑنے کی بات کرتے ہیں تو کبھی سندھ میں گورنر راج کی باتیں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو پاکستان کا دشمن سمجھتا ہوں، آئین میں دیے گئے اختیارات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے، کسی کے دماغ میں یہ فتور ہے تو نکال دے، ایسی باتوں سے سندھ کے لوگوں کو دکھ پہنچتا ہے۔
وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیا ہمیں پتا نہیں کہ بین الاقوامی سطح پر آپ کیا غلطیاں کر رہے ہیں،، خارجہ سطح پر غلطیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے سندھ سے متعلق باتیں کی گئیں۔حالیہ بارشوں کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ زیادہ بارشوں سے ترقی یافتہ شہروں میں بھی مسائل ہوتے ہیں، این ڈی ایم اے کو کراچی بھیجنے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ بارشیں بہت زیادہ ہوئی ہیں۔














